پشین کی خالی نشست پر جمعیت کے امیدوار کی حمایت کرتے ہیں،پشتونخوامیپ
کوئٹہ :پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مرحوم سیدفضل آغا کی انتقال کے باعث خالی ہونیوالی پی بی20پشینIIIکی نشست پر پارٹی اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریگی اور اس سلسلے میں جمعیت کے مرکزی قائدین کو پارٹی فیصلے سے آگاہ کیاجا چکا ہے۔ بیان میں پارٹی ضلع پشین کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی بی 20پشین IIIکی خالی نشست پر ہونیوالی ضمنی انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ انتخابی مہم میں اپنا کلیدی کردار اورفریضہ ادا کریں۔
Load/Hide Comments


