کرونا ملکر وبا کوشکست دینی ہے ،بابر یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ھے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں پاک فوج، ایف سی ، پولیس کا کرونا جیسی وباء کے خلاف عوام کی خدمت میں فرنٹ لائن کردار قابل تحسین ھے ہم سب کو ملکر اس وباء کا مقابلہ کرنا ھے صحافیوں ، ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف کو اس وباء کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے پر سلام پیش کرتے ھیں بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ معاون خوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو بلوچستان کے صحافیوں کے فنڈز مختص کرنے اور ضروری آلات اور سامان فراہم کرنے کے لئیے خط لکھا ھے صحافی حضرات اپنے گھر والوں کی پرواہ کئیے بغیر ہمیں درست اور بروقت خبریں پہنچا رھے ھیں جس پر انہیں جتنی داد دی جائے کم ھے اسی طرح ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف کا کردار بھی قابل قدر ھے پوری قوم کو اپنے ان ہیروز پر فخر ھے پاکستانی قوم انشاء اللہ مل کر کرونا کو شکست دیں گی بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وفاقی حکومت کی پوری کوشیش ھے کہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے اپنے وعدوں کے مطابق عوام کی جتنی خدمت کرسکتے ھیں کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت متحد اور منظم ھے ہم نے مل کر اور احتیاط سے اس موذی وباء کو شکست دیں گے