نیب نے غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس کی تحقیقات میں نواز شریف کو 31مارچ کوطلبی کا نوٹس لندن بھجوادیا
لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب) نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس کی تحقیقات میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو 31مارچ کوطلبی کا نوٹس لندن بھجوادیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طلبی کا نوٹس 17 اے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس لندن کے ایڈریس پر بھجوایا گیا ہے۔نوٹس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو 31 مارچ صبح گیارہ بجے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نیب کی جانب سے اس سے قبل نواز شریف کو 20مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھاتاہم خود نواز شریف اور نہ ان کا کوئی نمائندہ نیب کے رو برو پیش ہوا۔
Load/Hide Comments