مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات آج ہوگی
اسلام آباد : سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان اورنائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی ملاقات طے پا گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات آج رات 7 بج کر 30 منٹ پر ہو گی۔
مریم نواز اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما پیپلزپارٹی کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی نئی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کریں گے۔
اطلاعات ہیں کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو وشنید ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی۔
Load/Hide Comments