لاہور: دو تاجر تنظیموں میں تصادم، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس

لاہور: لاہور کے اچھرہ بازار میں دو تاجر تنظیموں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق اچھرہ بازار میں فائرنگ عثمان کبیر اور میاں ادریس گروپ کے درمیان ہوئی، فائرنگ سے حمزہ نامی شخص زخمی ہو گیا اور علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد دکانداروں نے بازار بند کر دیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں