روس: کم از کم 20 ہزار سال پرانا برفانی دور کا گینڈا دریافت
ماسکو:سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مشرقی سائبیریا میں مقامی لوگوں کو ہزاروں سال پہلے محفوظ ہوچکے ایک گینڈے کا جسم ملا ہے۔یہ گینڈا شمال مشرقی روس میں یاکوتیا کے ابی سکی علاقے میں برف کے میدان پگھلنے کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔اون سے ڈھکے اس گینڈے کے بیشتر اندرونی اعضا محفوظ ہیں جس کے بعد اس کا شمار اس خطے میں اب تک بہترین طریقے سے محفوظ ہوئے جانوروں میں ہونے لگا ہے۔ماہرین اس گینڈے کا مزید مطالعہ کرنے کے لیے اسے آئندہ ماہ لیبارٹری بھیجیں گے
Load/Hide Comments