پنجگور، گوادر میں باڑ لگانے اور بارڈر کی بندش کیخلاف بی این پی کی ریلی

پنجگور، گوادر میں باڑ لگانے اور بارڈر کی بندش کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی بی این پی کے دفترِ سے نکالا گیا اور پنجگور بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس دوران مظاہرین سے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ سابقہ صدر میر نظام جان بلوچ حاجی افتخار بلوچ ریاض احمد بلوچ سابقہ تحصیل صدر محمد جان بلوچ اور سہیل الرحمان بلوچ نے مظاہرین سے خطاب کرتیکہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں بلکہ یہ ذاتی مفادات کے لیے کام کررہے ہیں باڑ لگانے کے بعد اب بارڈر کو بھی بند کردیا گیاہے باڑ لگانے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی احتجاج کرے گا انہوں نے کہا کہ عوام بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روز حقوق کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں بلوچ کا خطا کیا ھے گوادر باڑ انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے اج حقوق کی بات کرنے والوں کو غدار اور ملک دشمن قرار دے رہا ہے اور کہا جارہاہے کہ ملکی سلامتی کا مسلۂ ھے ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ آپنے عوام کو آئیں گے مطابق حقوق دین بلوچ اس خطبے میں ظلم وجبر کا شکار ہیں گوادر میں باڑ لگانے کے بعد اب بارڈر کو بھی بند کردیا گیا ہے ایران بارڈر سے لاکھوں افراد کا زریعہ معاش وابستہ ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا اور اس اواز کو ظلم وجبر سے ختم نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ جو لوگ آپنے آپ کو شیر بلوچستان کہتے ہیں مگر شیر کو باڑ کے انڈر بند کیا جارہاہے اور شیر بلوچستان خاموش ھے گوادر کے باڑ آور بارڈر کی بندش سے غریب عوام کا کاروبار بند ھے بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا بارڈر کی بندش آور گوادر کو باڑ لگانے کی ہر سطح پر مذمت کرے گا آس سے قبل گوادر کے لوگوں کو لینڈ مافیا اور دیگر ذرائع سے تنگ کرکے گوادر سے بے دخل کر نے کی کوشش کی گئی اب باڑ لگا کر بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ان سازشوں کو بے نقاب کریگا اگر باڑ لگانے سے آمن وامان آئے گا تو پہلے اسلام آباد میں باڑ لگائی جائے بلوچستان کے لوگ پیلے سے بے روزگار گار ہیں حکومت آن کو روز گار فراہم کرنے کی بجائے بے روزگار کررہا ہے بارڈر کی بندش سے لاکھوں لوگ متاثر ہو نگے بارڈر کی بندش بلوچ قوم سے نئے جنگ کے مترادف ہے انہون نے کہا کہ شیر بلوچستان صرفِ نآم کا شیرھے شیر بلوچستان ثناء بلوچ ہے جس نے اسمبلی کے فلور پر آواز بلند کی ہے بی این پی سینٹ قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے فلور پر آواز بلند کرے گا انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے عوام کے حقیقی لیڈر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں