سکھر, تبلیغی مرکز قرنطینہ قرار، حیدرآباد میں 210 تبلیغی اراکین کی اسکریننگ مکمل

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق تبلیغی مرکز میں 100 سے زائد افراد موجود ہیں اور ان تمام افراد کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔دوسری جانب حیدرآباد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ چینی شہری میں کورونا وائرس کے معاملے پر وحدت کالونی میں جماعت سے وابستہ 210 افراد کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔’ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق چینی شہری کے 12 قریبی ساتھیوں کے نمونے لیے ہیں جن میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں، نمونے مزید ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر ان لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تو تمام 210 افراد کے نمونے بھیجے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں