بلوچستان،4 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق،درجن سے زائد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار
کوئٹہ بلوچستان میں چار ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی جبکہ ایک درجن سے زائد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں، ذرائع کے مطابق بلوچستان میں چار ڈاکٹروں ڈاکٹر بصیر، ڈاکٹر جہانزیب، ڈاکٹر ضیا ء الحق ناصر، ڈاکٹر فضل الرحمن بابر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ تمام ڈاکٹرکوئٹہ اور گردونواح میں فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ ان میں کوئی بھی کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج نہیں کر رہا تھا، وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تین ڈاکٹروں کو شیخ زید ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر فضل الرحمن بابر نے اپنے آپ کو اپنے گھر میں آئی سولیشن میں منتقل کردیا ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر نے ڈاکٹروں میں وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چار ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 10سے زائد کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں ڈاکٹروں کے ٹیسٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا، انہوں نے بتایاکہ کورونا وائرس اب مقامی طور پر بھی منتقل ہو رہا ہے