چین میں کروناوائرس کیسز میں مقامی سطح پر اضافہ صفر ہو گیا
بیجنگ،چینی صحت حکام نے کہا ہے کہ مین لینڈ میں وبائی کروناوائرس کے مرض(کووڈ19-)کی گھریلو منتقلی کا کوئی نیا تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا۔ ہفتہ کے روز قومی صحت کمیشن کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کو چینی مین لینڈ پر کرونا وائرس کے 54 نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے جو سارے درآمدی(بیرون ملک سے آنیوالے)تھے۔ان میں سے شنگھائی سے 17 کیسز کی اطلاع ملی جبکہ صوبہ گوانگ ڈونگ سے 11،صوبہ فوجیان سے 6، تھیان جن سے 5، صوبہ ژے جیانگ سے 4، بیجنگ اور لیاننگ صوبوں سے بالترتیب 3، جی لیِن اور اندرونِ منگولیا خود اختیار علاقے سے بالترتیب 2 اور صوبہ شان ڈونگ سے 1 کیس سامنے آیا۔کمیشن نے کہا کہ جمعہ کے اختتام تک بیرون ملک سے آنیوالے کیسز کی تعداد 649 ہو چکی تھی۔جمعہ کے روز ہی مین لینڈ پر 3 اموات اور 29 نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، تمام اموات صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں۔جمعہ کو 383 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جبکہ سنگین نوعیت کے کیسز کی تعداد113 کم ہو کر 921 ہو گئی ہے۔جمعہ کے اختتام تک مین لینڈ پر مجموعی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 81 ہزار 394 ہو چکی تھی جن میں 3 ہزار 128 مریض زیر علاج ہیں، 74 ہزار 971 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا اور 3ہزار 295 مریض بیماری سے ہلاک ہو گئے۔کمیشن نے کہا کہ ابھی بھی 184 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔کمیشن نے مزید کہا کہ قریبی رابطے والے 17 ہزار 198 افراد ابھی تک طبی نگرانی میں ہیں۔ جمعہ کے روز 758 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کیا گیا۔جمعہ کے اختتام پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقیسے 518 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 4 اموات بھی شامل ہیں، مکا خصوصی انتظامی علاقے سے 34 تصدیق شدہ کیسز اور تائیوان سے2 امواتوں سمیت 267 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے۔ہانگ گانگ میں مجموعی طور پر 111،مکا میں 10 اور تائیوان میں 30مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا۔