سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 1104، امتحانات وقت پر کرانے کا اعلان
ریاض، سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 92 نئے کیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کرونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1104 ہوگئی ہے۔ نئے سامنے آنے والے مریضوں میں 10 غیر ملکی شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق کرونا کے نئے میں الریاض کے 46، مدینہ منورہ کے 19 مقدمات، قطیف 10، جدہ کے 7، دمام 4 اور بریدہ، ظہران میں دو اور الھفوف اور الخبر میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1104 ہوگئی ہے۔ ان میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ چھ کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے امتحانات کا شیڈول تبدل نہیں ہوگا۔ وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ فاصلاتی تعلیم کا عمل جاری رکھا جائے گا۔