ن لیگ بلوچستان کے ڈاکٹرز اور عملے کے 600حفاظتی کٹس فراہم کرے گی

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی سفارش پر پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے کورونا وائرس سے متاثرہ اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور عملے کے لئے 600حفاظتی کٹس فراہم کی جارہی ہیں جو جلد ہی صوبے میں تقسیم کی جائیں گی، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کی سفارش پر بلوچستان کے کورونا وائر س سے متاثرہ اضلاع میں فرائض سرانجام دینے والے ڈٖاکٹرز اور عملے کے لئے 600حفاظتی کٹس دینے کا اعلان کیا ہے، یہ کٹس میاں شہباز شریف کی جانب سے اپنے ذاتی خرچ پر فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد جس طرح میاں شہباز شریف فوری طور پر وطن واپس آئے اور آتے ہی عوام خدمت میں دن رات مصروف ہوگئے اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک قومی لیڈر ہیں اور ملک و قوم کا دکھ درد رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں سیاست اور نجی سرگرمیاں ترک کر کے میاں شہباز شریف نے ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنے ذاتی خرچ پر اقدامات کئے اور شریف میڈیکل سٹی کے ہسپتال بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے وقف کرد ئیے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ عوامی خدمت کے لئے اقتدار یا عہدہ ہونا ضروری نہیں ہے اس کا م کے لئے صرف قومی خدمت کا جذبہ چاہیے جس سے ہماری قیادت سرشار ہے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو احساس ہے کہ بلوچستان میں سہولیات کا فقدان ہے جسکی وجہ سے ہماری قیادت کی جانب سے صوبے کو بلامفاد 600کٹس فراہم کی جارہی ہیں جو جلد ہی صوبے کے کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جائیں گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں