کورونا کی شکار ایک پاکستانی خاتون ایران میں جان کی بازی ہار گئی
تہران،کورونا کی شکار ایک پاکستانی خاتون ایران میں جان کی بازی ہار گئی۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی شہر مشہد سے آنے والی پاکستانی بس میں سوار ایک خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار گئی، پاکستانی خاتون کی طبیعت غیر ہونے کی وجہ سے بس کو ایرانی علاقے نہبندان میں روکا گیا، جس کے بعد خاتون کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ ایرانی حکام کے مطابق پاکستانی خاتون کی میت کو قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد پاک ایران بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا، پاکستانی بس نے اس واقعے کے بعد پاک ایران بارڈر کی طرف اپنا سفر جاری رکھا۔
Load/Hide Comments