لاک ڈاون، مالکان کرایہ کے مکانات اور دکانوں سے کرایہ نہ لیں،ایچ ڈی پی کی اپیل

کوئٹہ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر اور بطور خاص علمدار روڈ ہزارہ ٹاؤن کے ان مالک مکان اور دکان مالکان جن کے مکان اور دکانیں کرائے پر ہیں وہ لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرایہ داروں سے کرایہ لینے سے گریز کرکے غریب پرور اور احساس ذمہ داری کا ثبوت دیں بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بحرانی کیفیت میں معاشرے کے ہر فرد بطور خاص صاحب ثروت افراد کو بھی اپنی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا دکانداری کے چھوٹے کاروبار سے وابستہ اور کرایہ کے مکان میں رہنے والے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں دکانیں بند ہونے کی وجہ سے انہیں کرایہ کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے اس لئے دکان و مکان کے مالکان کرایہ معاف کرکے اس کار خیر میں پہل کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے زائد کے لاک ڈاؤن کے بعد چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد‘ دیہاڑی دار مزدور چنچی و رکشہ چلانے والے چپل کی صنعت سے وابستہ لوگوں کو معاشی و کاروباری سرگرمیاں منقطع ہونے کے پیش نظر مالی مشکلات درپیش ہیں اس لئے ضروری ہے کہ حکومت کی سطح پر بغیر کسی لیت و لعل کے ان کے لئے معاشی پیکج کا اعلان اور اس پر جلداز جلد عملدرآمد کا آغاز کیا جائے مزید تاخیر کی صورت میں مزدور و غریب طبقہ کو بدترین بحران کا سامنا کر سکتا ہے دریں اثناء پارٹی بیان میں علمدار رود اور ہزارہ ٹاؤن میں ایچ ڈی پی کی بنیادی کونسلوں کے سینکڑوں کارکنوں کی جانب سے کورونا وائرس کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی عوامی آگہی مہم کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز کارکنوں نے عوام میں ماسک تقسیم کئے اور ”سوشل ڈیسٹیننگ“ سے متعلق عملاً عوام کو آگہی فراہم کی پارٹی بیان میں کارکنوں کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی بنیادی کونسلوں میں عوامی آگہی مہم کا سلسلہ جاری رکھیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں