کورونا پاکستان میں بے قابو، مجموعی تعداد1487،پنجاب میں 557 ہوگئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک کے مختلف حصوں میں مزید متاثرہ افراد سامنے آنے سے مجموعی تعداد 1487 ہوگئی۔اس مہلک وائرس سے خیبرپختونخوا میں ایک جبکہ گزشتہ روز پنجاب میں 2 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد اب تک ملک میں وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔اگرچہ اس وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر تھا تاہم گزشتہ روز پنجاب میں مزید کیسز سامنے آنے سے اب سب سے زیادہ متاثرین پنجاب میں 557 ہیں۔
سندھ میں تعداد 469، بلوچستان میں 138، کے پی میں 180، گلگت بلتستان وکشمیر میں109اور اسلام آباد میں 39 ہے
Load/Hide Comments