سینکڑوں افراد کو کراچی سمیت دیگر علاقوں سے ٹرکوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح ڈال کر 12گھنٹے کی مسافت سے کوئٹہ پہنچایا گیا
کوئٹہ،گڈز ٹرانسپورٹ کی آڑ میں اندروں ملک سے اسمگلنگ کا ددھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے سینکڑوں کی تعداد میں افراد سندھ سمیت دیگر علاقوں سے کوئٹہ پہنچ گئے جنہیں ٹرکوں میں بھیڑ بکریوں کی ڈال کر 12گھنٹوں کا سفر طے کے بعد کوئٹہ پہنچایا گیاتمام افراد بغیر اسریننگ کے اپنے اپنے گھروں اور علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روذ گڈز ٹرانسپورٹ کواجازت ملنے ک بعد انسانی اسمگلنگ کا نیا انداز دیکھا گیا سوش میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد سندھ کراچی سمیت دیگر علاقوں سے ٹرکوں میں بھیڑ بکریوں کو طرح بھر بھر کر کوئٹہ پہنچایا گیا تمام افراد کو ضلعی انتظامیہ پولیس،لیویز سمیت انتظامیہ کے ناک نیچے کراچی سے 12گھنٹے کا سفر طے کرنے بعد کوئٹہ پہنچایاگیا جس میں نوجوان بڑھوں سمیت ہر عمر کے افراد سینکڑوں کی تعداد میں شامل تھے تمام افراد بغیر اسکریننگ کے کوئٹہ پہنچے جس کی وجہ سے کورونا وائر س پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا گیا ہے تمام افرادبغیر پوچھے اپنے اپنے گھروں اور علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے اس کے علاوہ صوبے کے ساتھ منسلک سرحدوں سے غیر روایتی رواستوں سے بھی لوگوں کی بلوچستان آمد کا سلسلہ بھی نہ رک سکا۔