پی ٹی ایم کے علی وزیر کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا
اسلام آباد(انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے قانون ساز علی وزیر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان کو ریفرنس بھیج دیا۔ رپورٹ کے مطابق ای سی پی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ ریفرنس موصول ہوا۔انہوں نے کہا کہ لیگل برانچ کی جانب سے دیکھے جانے کے بعد مذکورہ فائل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو بھیج دیا گیا۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اب اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا مزید یہ کہ آئین کے آرٹیکل 63 جو مجلس شوریٰ کے رکن کی نااہلی کے معاملات کو دیکھتا ہے، اس میں ایسے اقدامات درج ہیں جس کے نتیجے میں قانون ساز کی نااہلی ہوسکتی ہے۔
Load/Hide Comments


