سیکورٹی فورسز نے پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ و دیگر علاقوں سے کوئٹہ آنے والوں کے شناختی کارڈ چیک کئے
کوئٹہ کا پتہ نہ ہونے پر واپس بھجوا دیا
کوئٹہ، بلوچستان کے مختلف اضلاع سے کوئٹہ آنے والے افراد کو روک لیا گیا،تمام افراد شناختی کارڈ دکھائے جن کے شناختی کارڈ میں کوئٹہ کا ایڈریس نہیں وہ واپس چلے جائیں نوول کرونا سے پیشگی بچا کے لئے حکومتی احکامات کے بعد دوسرے اضلاع کے افراد کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔یہ بات گزشتہ روز پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،ژوب اور دیگر اضلاع سے آنے والے افراد سے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مکالمہ کرتے ہوئے کیا۔ہفتہ کے روز ضلع پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،ژوب اور دیگر اضلاع سے کوئٹہ آنے والے افراد کو سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے مختلف مقامات پر روکا اور ہدایت کی کہ تمام افراد اپنے اپنے شناختی کارڈز دکھائے جن کے شناختی کارڈز پر کوئٹہ کے ایڈریس نہیں وہ واپس چلے جائیں نوول کرونا وائرس سے پیشگی بچا کی خاطر صوبائی حکومت نے دوسرے اضلاع کے افراد کے کوئٹہ داخلے پر پابندی عائد کی ہیاس لئے گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور دیگر میں آنے والے لوگ واپس اپنے گھروں کو چلے جائیں جس کے بعد کئی گھنٹوں تک سفر کرنے والے افراد کو واپس جانا پڑا،اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اس طرح کے فیصلوں سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ایسے فیصلے کرنے سے قبل کچھ وقت دیا جانا چاہئیے تھا۔