مستونگ، لڑکی کے مبینہ اغوا کے الزام میں بھائی گرفتار

مستونگ:لیویزفورس کا لڑکی کو اغواہ کرنے کی اطلاع پر کاروائی ایک شخص گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ولی خان تھانہ لیویز فورس کو ایک لڑکی کو اغواہ کرنے کی اطلاع ملنے پر تحصیلدار مستونگ محمداکرم حریفال کی سربرائی میں لیویز فورس کیو آر ایف کے بھاری نفری کے ہمراہ دشت بابا کے علاقے میں پہنچ کر لڑکی اور مبینہ اغواہ کار کی تلاش شروع کردی،جبکہ دونوں دشت بابا کے پہاڑوں پر چڑ گئے تھے جنہیں لیویز فورس نے بڑی مشکل سے پہاڑوں سے اتار کر حراست میں لے لیاجبکہ معلوم ہوا کہ بھائی اپنے سگی بہن کو سوتیلے بہن بھائیوں کے گھر سے چھپکے سے اپنے ساتھ اپنے گھر تیرا میل دشت لے کر جارہاتھا۔جس کے بارے میں لیویز فورس کو اطلاع دی گئی تھی لیویز نے پستول بھی بر آمد کرلی ولی خان لیویز فورس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں