کورونا،پی ڈی ایم اے کو ایک ارب، ہر کمشنر کو ایک ایک کروڑ روپے جاری
کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہر کمشنر کو ایک ایک کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے پی ڈی ایم اے کو بھی ایک ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کر دی گئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے کے دفتر میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر سلیم کھوسہ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون بھی موجود تھے وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں صوبے میں کسی قسم کی بحرانی کیفیت نہیں ہے حکومت نے ہر کمشنر کو ایک ایک کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے کو بھی ایک ارب سے زائد کی رقم جاری کء جاچکی ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت 138 میں 131 کورونا سے متاثرہ افراد زائرین ہیں جبکہ 7 لوکل ٹرانسمیشن ہیں ہمارے پاس 2 ہزار 33 افراد کو آئسولیشن رکھنے کی گنجائش موجود ہے اس کے علاوہ ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی ویلیج پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ہم نے تمام تر دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے زائرین کے لئے اقدامات کئے ہیں لیکن دوسرے صوبوں کے لوگ اچھے کام کا کریڈٹ لینا تو چاہتے ہیں مگر ذمہ داری نہیں لینا چاہتے انھوں نے کہا کہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے آٹھ لاکھ لوگوں کا ڈیٹا مکمل کر لیا گیا ہے جن کے لئے 2 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کئے جائینگے اس کے علاوہ ایک ارب روپے کی لاگت سے راشن بھی گھروں میں تقسیم کرینگے۔