کوئٹہ میں گندم اور آٹے کا سٹاک ختم ہونے کا خدشہ

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آٹے،چینی اور چائے کے پتی کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ گندم اور آٹے کا سٹاک 3 سے 4 روز تک ختم ہو جائیگا انتظامیہ بے بس تفصیلات کے مطابق شہر میں آٹے اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 70 سے 80 روپے کا اضافہ ہو گیا 50 کلو آٹے کے تھیلے میں 250 سے 300 روپے کا اضافہ ہو گیا سیاہ پتی فی کلو 60 سے 80 روپے کا اضافہ ہو گیافلو ر مل مالکان نے کہا ہے کہ موجودہ گندم اور آٹے کا سٹاک 3 سے 4 روز تک ختم ہو جائیگا سندھ سمیت اندرون ملک سے آٹا اور گندم درآمد نہ کیا گیا تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے سیاہ پتی کی قیمتیں بھی آسمانوں پر باتیں کرنے لگی سیاہ پتی فی کلو 60 سے 80 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں