شمالی کوریا نے مزید دو مختصر رینج کے میزائلوں کا تجربہ کر دیا
پیانگ یانگ، شمالی کوریا نے مزید دو مختصر رینج کے میزائلوں کا تجربہ کر دیا۔ جاپان اور جنوبی کوریا کے مطابق مختصر رینج کے بیلیسٹک میزائل سمندر میں گرے۔ جنوبی کوریا نے پیانگ یانگ کے اس تازہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیا ہے۔ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے سبب شمالی کوریا نے میزائلوں کے تجربات کا سلسلہ روک رکھا تھا۔ تاہم رواں ماہ کے آغاز سے اب تک ایسے چار میزائلوں کا تجربے کیے جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق پیونگ یانگ پر ایسے تجربے کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔
Load/Hide Comments