آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی قائم نہیں ہوئی توملک میں جمہوریت مذاق بن جائیگی، مولانا فضل الرحمن
لورالائی: پی ڈی ایم کے سربراہ جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے شاہ کاریز میں جے یو آئی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری سنزر خان رحیمی کے رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اور مدرسہ مخزن العلوم میں علما ء و طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ عمران خان سے نہیں بلکہ انکے سلیکٹڈسے ہے ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں جو قوتیں آئین کو اہمیت نہیں دیتے اسکی وجہ سے آئین پر عمل نہیں ہو رہا جسکے باعث ملک میں سیاسی انتشار نے جنم لیا انہوں نے کہا کہ ملک میں ائین قانون اور پارلیمان کی بالادستی قائم نہیں کی گئی تو ملک میں جمہوریت ایک مذاق بن سکتا ہے عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے طلب کرنے کے باجود کیوں پیش نہیں ہو رہا جس لگتا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر کرپشن کا الزام لگانے والے وزیر اعظم کی پوری کابینہ چاروں سے بھری پڑی ہے انہوں نے کہا کہ نیب کو سرے سے ہم تسلیم ہی نہیں کرتے ان کے ارسال کردہ تمام نوٹس کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے میں نیب کے سامنے کھبی پیش نہیں ہونگا نیب جعلی حکومت کا ادارہ ہے جو اصل حکومتی وزراء کو چھوٹ دیکر انھیں بیرون ملک فرار کرادیتا ہے جبکہ ملک کے باعزت سیاسی رہنماوں کی پگڑیاں اچھالنے اور انھیں بدنام کرنے پر تلا ہوا ہے اب ہم وزیر اعظم اور پوری حکومت کا عنقریب احتساب کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپنی تحریک کو مزید سخت کرنے کے فیصلے کا وقت اگیا ہے انیس جنوری کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر پرامن ریلی نکالیں گے اور الیکشن 2018 میں دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گے انہوں نے کہا کہ ملک اکتیس جنوری تک وزیر اعظم مستعفی نہ ہوئے تو پی ڈی ایم اپنی حکمت عملی کا اعلان کر دی گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہم سب ایک پیج پر متحد ہیں انہوں نے کہا کہ جعلی اور ناجائز حکومت کو جلد رخصت کر دینگے ملک میں آمریت کی وجہ سے جمہوریت کو کمزور کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دیامر اور بھاشا ڈیم کے لیئے قوم سے وصول کردہ سو ارب روپے چندے کی رقم کا بھی وزیر اعظم اور سابقہ چیف جسٹس کو حساب دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ احتساب سے کھبی نہیں بھاگے لیکن یکطرفہ احتساب کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ملک میں میڈیا کو آزادی سے کوریج سے روکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف علم بلند رکھا اور ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے جسپر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک اور صوبے میں ضمنی الیکشن میں حصہ لیگی اور استعفے دیکر فی الحال حکومت کے ہاتھ مضبوط نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ ہمارے استعفے دینے سے حکومت اسمبلی سے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرسکتی ہے ہم اپنا کارڈ وقت پر کھلیں گے قوم لانگ مارچ کی تیاری کرے اسلام آباد سے جعلی حکومت کا تختہ الٹ کر ہی واپس ائینگے ملک میں فوری عام الیکشن تک ہماری تحریک جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں حکومت مدارس میں مداخلت کرنے سے بعض رہے ہم حکومتی مداخلت کے خلاف ڈٹ کر اسکا مقابلہ کرینگے اس موقع پر جے یو ائی کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع مولانا امیر زمان مولوی فیض اللہ ایم پی اے حاجی نواز کاکڑ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے


