کورونا، ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے‘ شہباز شریف

لاہور،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے اور ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے جس کے لئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کو فوری طورپر مفت کیاجائے،قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں وائرس کی نگرانی اور بچا ؤکی کلیدی اہمیت ہے، ہسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیاجائے،شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو قرنطینہ مقاصد کے لئے استعمال کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کتنے لوگوں کی سکریننگ ہوئی، کتنوں کو ٹیسٹ کیاگیا، تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے،قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے،حقائق چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،اصل حالات کے مطابق صورتحال کو مینج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے اور ایک دوسرے سے دور رہنے کے طبی اصول پر سختی سے عمل کیا جائے،ڈاکٹرز، پولیس اور معاون عملے کی تربیت کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں