بلوچستان، تیزرفتاری جانچنے کے لیے مسافر بسوں میں ٹریکرلگانے کا فیصلہ

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے مسافربسوں کی تیز رفتاری کو جانچنے کیلئے کوچز میں ٹریکرسسٹم لگانے کافیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے میں بین الاقوامی سطح پر چلنے والے مسافربسوں کی تیز رفتاری کوجانچنے کیلئے 316مسافرکوچز میں ٹریکرسسٹم لگانے کا فیصلہ کیاہے،اس سلسلے میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے حکومت بلوچستان کو ٹریفک حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات اور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیز رفتار اور لاپرواہی ڈرائیونگ کے معاملے پر بریفنگ دی گئی اور کہاگیاکہ مسافر بسوں میں ٹریکر ڈیوائسز کی تنصیب سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر لاپرواہی ڈرائیونگ اور تیزرفتاری کی بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائیگاہائی وے پر مہلک ٹریفک حادثات آج کل کا معمہ بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں