بلوچستان میں چھوٹے کاروبارکو فروغ دینے کا مطالبہ،جام کمال

کوئٹہ(خ ن) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے ڈاکٹر شاہد قریشی کی قیادت میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے وفد نے یہاں وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ سیکرٹری صنعت و حرفت حافظ عبدالماجد، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد نور کھیتران و دیگر متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر شاہد قریشی نے وزیراعلیٰ کو آئی بی اے کراچی کے آئندہ منصوبے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتاتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے سنٹر برائے انٹرپرینیوریل ڈویلپمنٹ بلوچستان میں کاروباری ماحولیاتی نظام کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے اور بلوچستان کے ایس ایم ایز کے لئے انٹر پرینیورشپ ڈیویلپمنٹ پروگرام2021تیار کیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ پروگرام صوبہ کے 6 اضلاع جس میں کویٹہ، لسبیلہ، لورالائی، خضدار، تربت اور سبی شامل ہیں میں شروع کیا جائے گا جس کامقصد مقامی افراد میں چھوٹے روزگار کے فروغ کے امکانات کو بڑھانا ہے۔اس سلسلے میں ابتدائی طور پر انفرامیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام، ہوٹلنگ کی صنعت، زرعی کاروبار اور پروسسنگ،ٹیکسٹائل، خواتین کے کاروباری اداروں، لاجسٹکس اور لائٹ انجینئرنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے کے 13 اضلاع میں ہنر مند پروگرام شروع کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں