کوئٹہ، دو گروہوں میں تصادم، 6افراد زخمی
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں لڑائی جھگڑے کے دوران چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیازخمیوں میں دلاور ولدحاجی یار محمد،محمد حسین ولد حاجی خدائیداد،صاحب نور ولد آغا نظر،جمال شاہ ولد غلام حسن،عبدالرحیم ولد محمد حسن،بشیر احمد ولد غلام حسین قوم شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments