دھمکیاں دینے کے بعد پریس کلب کوہلو نے ضلعی انتظامیہ کی خبروں کا بائیکاٹ کردیا

کوہلو: ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو (رجسٹرڈ)کے اعلامیہ کے مطابق پریس کلب کوہلو کا ہنگامی اجلاس صدر پریس کلب زیب دار مری منعقد ہوا۔اجلاس میں لیویز اہلکاروں کی جانب سے لیویز کی ایک خبر پر صحافی کو دھمکیاں دینے اور غیراخلاقی رویہ اختیار کرنے پر صحافیوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کے معطل ہونے تک لیویز فورس اور ضلعی انتظامیہ کی خبروں کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور بیان میں کہا گیا ہے کہ لیویز فورس ایک منظم فورس ہے مگر کوہلو لیویز فورس کے اہلکاروں میں اخلاقی تربیت کا شدید فقدان ہے جبکہ صحافی نے اپنے خبر میں لیویز فورس میں اہلکاروں کے ہی ایک مسائل کا ذکر کیا تھا جس پر کچھ اہلکاروں کو یہ خبر پسند نہیں آئی اور انہوں نے صحافی کے خبر پر نازیبہ الفاظ اور دھمکیوں پر اتر آئے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں