بلوچستان میں 3نئے کیسز، تعداد 141ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں 3نئے نوول کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد141ہوگئی ہے جس میں 4ڈاکٹرز،81مرد جبکہ 57خواتین شامل ہیں تفتان قرنطینہ سینٹر میں 370افراد موجود ہیں،پی ڈی ایم اے کو5ہزار کے این 95ماسک نیشنل ڈیزا سٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے فراہم کردئیے گئے ہیں۔حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے نوول کورونا وائرس کی آپریشن سیل کے مطابق صوبے میں 3نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں نوول کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے 141افراد میں 4ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جبکہ مجموعی طورپر 81مرد جبکہ 57خواتین اس وباء کاشکارہیں،ایک مشتبہ مریض جی ڈی اے ہسپتال گوادر میں موجود ہیں تاہم ان کے سیمپلز نہیں لئے جاسکے ہیں،حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے نوول کورونا وائرس کی آپریشن سیل کے مطابق اس وائرس کے شکار افرادمیں 35کیسز 15سے 30سال کے عمر،40جو 31سے45سال کے عمر کے ہیں،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو 5ہزار اکے این 95ماسک فراہم کردئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں