مقامی اخبارات مشکلات کا شکار، معاشی پیکیج کا اعلان کیا جائے، اے پی این ایس
کوئٹہ,آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)بلوچستان کمیٹی کے چیئرمین وسیم احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء جس کے باعث پاکستان بھی بری طرح متاثر ہوا،بلوچستان سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری بلوچستان میں ٹرانسپورٹ،ٹرین سروس بدستور معطل جسکی وجہ سے مقامی اخبارات کی ترسیل میں مشکلات،جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اشتہارات تقریباً بند ہیں،حکومت کے ذمہ اخبارات کے واجب ادا بلز بدستور تعطل کا شکار ہیں،مقامی اخبارات شدید مالی ومعاشی مشکلات سے دوچار ہیں،جسکی وجہ سے صحافی اخباری کارکنان اور اخبار فروش کٹھن اور مشکل صورتحال میں بھی فرائض کی ادائیگی کے باوجود غیر یقینی صورتحال کے باعث شدید مالی ومعاشی مشکلات ذہنی کرب میں مبتلا ہیں،انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے مقامی اخبارات کے مسائل کے حل بارے حالیہ ہدایت پر بھی تاحال اطمینان بخش عمل درآمد نہیں ہوا،موجودہ حالات میں بلوچستان کے مقامی اخبارات کی مزید اشاعت جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا،جس سے مقامی صحافیوں سمیت ہز اروں اخباری کارکنوں اور اخبار فروشوں کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے،لہذا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صورتحال کا فوری ذاتی طورپر نوٹس لیں،مقامی اخبارات،میڈیا ہاؤسز،اخباری کارکنوں اور اخبار فروشوں کیلئے خصوصی مالیاتی/معاشی پیکج کااعلان کیاجائے۔