اوستہ محمد کا رہائشی نوجوان کوئٹہ سے لاپتہ

اوستہ محمد:سیاسی سماجی و قبائلی رہنما خان محمد خان ہجوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا کزن بالاچ ہجوانی کوئٹہ کے ہزار گنجی سے لاپتہ ہے جس کا ہمارے ساتھ ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ہمیں شک ہے کہ ہمارے نوجوان کو کسی نے اغوا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے قدر آور شخصیت الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کا ہمارے اوپر دست شفقت تھا لیکن ان کی وفات کے بعد ہمارے نوجوان اب اغوا ہونا شروع ہوگئے ہیں اگر کسی نے بھی ہمارے لڑکے کو اٹھایا ہے تو ہم سے رابطہ کرے انہوں نے کہا ہے کوئٹہ پولیس نے بھی اب تک کچھ نہیں کیا ہے ہم حکومت بلوچستان آئی جی ایف سی آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی جی کوئٹہ اور سیکورٹی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میرے کزن بالاچ ہجوانی کو فوری طور بازیاب کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں