بی ایم سی میں 49 وینٹی لیٹرز کا ہنگامی بنیادوں پر بندوبست کردیا گیا ہے، ایم ایس

کوئٹہ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال بی ایم سی کے لئے 49 وینٹی لیٹرز کا ہنگامی بنیادوں پر بندوبست کردیا گیا ہے۔فراہم کئے گئے وینٹی لیٹرز میں 7 آئی یو سی، 2پورٹ ایبل اور 40 ڈسپوزیبل وینٹی لیٹرز شامل ہیں۔عوام پریشان نہ ہوں ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سمیت صوبے بھر میں ہونے والے ہنگامی طبی اقدامات کا بذات خود جائزہ لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال بی ایم سی بغیر وینٹی لیٹرز کے چلتا رہا اور یہاں ایک ماہ قبل تک یہاں ایک بھی وینٹی لیٹر دستیاب نہ تھا جو قابل حیرت ہے ہم نے اس صورتحال سے وزیراعلی بلوچستان کو آگاہ کیا تو انہوں نے گزشتہ ماہ اس معاملے کانوٹس لیتے ہوئے صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال بی ایم سی کو ہنگامی بنیادوں پر وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ہسپتال کے لئے 49 وینٹی لیٹرز کا ہنگامی بنیادوں پر انتظام کر دیا گیا ہے فراہم کردہ وینٹی لیٹرز میں 7 آئی یو سی،2پورٹ ایبل اور 40 ڈسپوزیبل وینٹی لیٹرز شامل ہیں اب بی ایم سی صوبے کے سب سے زیادہ وینٹی لیٹرز رکھنے والا ہسپتال بن گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں جیت ہماری ہو گی دستیاب وسائل اور محدود وقت میں غیر معمولی اقدامات وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی بہتر حکمت عملی کا مظہر ہیں بلکہ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے نوول کرونا عالمی وبا سے پیشگی بچا کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر جو اقدامات اٹھا ہے گئے ہیں وہ فوری نتائج کی حامل ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام پریشان نہ ہوں ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں