شہباز شریف بتائیں 5ہزار ماسک کہاں تقسیم کئے ہیں؟ زرتاج گل
اسلام آباد ,وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ شہباز شریف بتائیں انہوں نے 5ہزار ماسک کہاں تقسیم کئے ہیں؟۔ اتوار کو ٹوئیٹر پر جاری بیان زرتاج گل نے کہاکہ میاں شہباز شریف نے جو دعوی کیا ہے کہ 5000 ماسک، حفاظتی کٹ دئیے، وہ کہاں ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ جب موصوف اپنے گھر میں چھوٹی سی تقریب میں نوٹنکی فرما رہے تھے، تو ساتھ ہی میز پر چند اشیاء پڑی تھیں۔ شوبازی کے شاہکار سے یہی توقع ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ان کی طرف سے جو جب بھی دیا گیا، وہ بڑھا کر دکھایا گیا، 5,000 یا محض 50؟۔
Load/Hide Comments