کرونا وائرس ، امریکا میں ہلاکتیں ایک لاکھ سے 2 لاکھ تک ہوسکتی ہیں
امریکا کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ایک اہم رکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کئی ملین لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ اسپین میں بھی کووِڈ انیس کے مریضوں اور اس مرض کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔امریکا میں کووِڈ انیس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2231 ہو چکی ہے جب کہ 124,763 افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 10,023 ہو گئی ہے، اسپین میں بھی 6,528 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یورپ میں مجموعی طور پر بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دنیا بھر میں 665,164 افراد کووِڈ انیس کے شکار ہوئے جن میں سے 140,222 صحت یاب اور تیس ہزار ہلاک ہوئے۔وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن اور متعدی امراض کے ماہر اننتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کئی ملین افراد کووِڈ انیس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے فاؤچی نے کہا امریکا 100,000 سے 00,000 ہلاکتوں کی توقع رکھے۔ امریکا میں اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زائد مریض ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔اسپین میں یومیہ ہلاکتوں کا نیا ریکارڈاسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 838 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جو اس ملک کے لیے ایک نیا یومیہ ریکارڈ ہے۔ گزشتہ روز بھی آٹھ سو سے زائد ہسپانوی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ آج اتوار کے روز تک اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6,528 ہو گئی ہے۔ اسی دوران اسپین میں چھ ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ کووڈ انیس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78,797 ہو گئی ہے۔ویتنام میں ہسپتال بھی لاک ڈاؤنویتنام نے کووڈ انیس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ملک کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک کو ہی قرنطینہ کر دیا ہے۔ یہ اقدام ہسپتال کے عملے اور مریضوں میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔ ویتنامی حکومت کے مطابق ہسپتال کے عملے اور مریضوں میں سے سولہ افراد کووِڈ انیس میں مبتلا ہوئے، جس کے بعد ہسپتال کو قرنطینہ کر دیا گیا۔جرمن پوسٹ ہنگامی صورت حال کے لیے تیارجرمن پوسٹ نے کووِڈ انیس کی وبا کے پیش نظر ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ ادارے کے مطابق عملے کے زیادہ افراد اگر اس وبا کا شکار ہوئے تو ایسی صورت میں پوسٹ کی ترسیل محدود کر دی جائے گی۔ جرمن میڈیا کے مطابق ہنگامی صورت میں صرف خاص افراد اور حکومتی ادارے ہی پوسٹ کی سہولت سے مستفید ہو پائیں گے۔ جرمنی میں اب تک 57,695 افراد کووِڈ انیس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 433 افراد ہلاک ہوئے اور قریب ساڑھے آٹھ ہزار مریض صحت یاب ہوئے ہی