سماجی کارکن جلیلہ حیدر نے انٹرنیشنل ویمن کوریج ایوارڈ واپس کر دیا
سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی وکیل ایڈووکیٹ جلیلہ حیدر نے انٹرنیشنل ویمن کوریج ایوارڈ واپس کر دیا ہے، ذرئع کے مطابق سماجی کارکن جلیلہ حیدر نے امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ملنے والی ایوارڈ کو احتجاجا واپس کر دیا ہے، جلیلہ حیدر کو گزشتہ سال یہ ایوارڈ اسٹیٹ ڈپارنمٹ کخانب ملا تھا۔ جلیلہ حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ واپسی کے حوالے سے جلیلہ حیدر نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر لکھا کہ میں نے اپنا امریکی ایوارڈ واپس کردیا اب امید ہے کہ جو جو لوگ بے پناہ تیر اندازیوں میں مصروف تھے، تنقید کر رہے تھے وہ میرے قوم ہزارہ کے قتل عام کو روکنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں گے بجائے فیس بک پر دانشورانہ تجزئے اور آرٹیکلز لکھنے کے۔
Load/Hide Comments


