این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کو این 95 ماسک فراہم کر دیئے
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے تمام صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کو این 95 ماسک فراہم کر دیئے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق چین کی جیک ما فاؤنڈیشن کی طرف سے دیئے گئے این 95 ماسک میں سے دو لاکھ پی ڈی ایم اے سندھ کو دیئے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کو 75ہزار این 95ماسک فراہم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور دارالحکومت اسلام آباد کے لئے پچاس پچاس ہزار ماسک دیئے گئے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے ایس ڈی ایم اے آزاد کشمیر کو پندرہ ہزار این 95 ماسک فراہم کر دیئے ہیں۔
Load/Hide Comments