گڈز ٹرانسپورٹ کا مسافر بسوں کی طرح استعمال

کوئٹہ:ملک میں انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیاملک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈان جاری ہے اور انٹرا سٹی بسوں کی آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ گزشتہ دنوں ہی وفاقی حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اب انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا ٹرک پر ترپال ڈال کر مسافروں کو کراچی سے کوئٹہ پہنچانے کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں کئی مسافر ٹرک میں سوار ہیں ملک کے مختلف شہروں سے سیکڑوں افراد کو اسی طرح کوئٹہ پہنچایا گیا جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ان سے ہزاروں روپے بھی اینٹھے صوبائی وزیر داخلہ نے معاملے کا نوٹس لتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں