کورونا:وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بلوچستان متاثر ہوا، نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی اپنے مرکزی بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی اور بر وقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے آج بلوچستان شدید متا ثر ہواہے، ایران میں وبا پھیلنے کے بعد اگر بر وقت اقدام کرتے ہوے سی ون تھر ٹی جہازوں کے زریعے اوریا پھر تفتان سے اسپیشل ٹرین کے زریعے لوگوں کو ان کے متعلقہ صوبوں میں قرنطینہ میں رکھتے تو حالت اتنے سنگین نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان فرنٹ لاین کا کردار ادا کر رہا ہے،پہلے مرحلے میں بلو چستان تفتان سی لیکرپورا روٹ اور کوئٹہ متاثر ہو گیاہے اور اب لوکل آبادی جو روڈ سے منسلک ہے وہ متا ثر ہورہا ہیے۔لیکن وفاق کی طرف سیاب تک کوہی سنجیدہ کوشیش اوراقدام سامنے نہیں آیا،غیر ذمہ داری کا یہ عالم ہے کہ چین کی طرف سے جوحفاظتی کٹ اورامدای سامان فراہیم کی گہی تھی اب تک بلو چستان کو فرایم نہیں کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہیے کہ ہمارے ڈآکڑز نرسز پیرا میڈیکل اسٹاف انتظامیہ کی خدمات اور اپنے پیشے کے ساتھ وابستگی قابل تحسین ہیے۔لیکن حفاظتی کٹ نہ ہونے کی وجہ سے اب ہمارے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ متاثر ہو رہے ہے،انکے لیے حفاظتی کٹ کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ دارای ہے کیونکہ ہر اول دست کا کردار اور جنگ یہی طبقہ لڑ رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت تشخیص کا عمل انتہای سست ہے اسکی وجہ لیباریٹری اور کٹ کہ کمی ہے اور بروقت ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے قر نطینہ میں موجود متا ثرشخص سب کو متا ثرکرسکتا ہے،حکومت بلو چستان چین حکومت سے براہ راست امداد طلب کرے،کیونکہ وفاقی حکومت کے غیر ذمہدارانہ رویے کی وجہ سے ایل بلو چستان متاثر ہوا ہے،بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ ایران سے لوگوں کی آمد اب بھی جاری ہیے بیان میں کہا گیاہے کہ کور وناسے شدید متا ثر ملک ایران سے بسوں کیزریعے ہزراروں لوگوں آمد اورکہی گھنٹوں کاسفر وبا کو پھیلانے کا سبب بنابیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ایران اور افغا نستان سے منسلک اضلاع میں لیباریٹری کا قا ہم کی جاے جس میں ڈسٹڑکٹ کیچ،نو شکی،واشک،خاران،پنجگور،چاغی،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،ژوب شامل ہیے۔