کوئٹہ اور بارکھان میں چھت گرنے سے 3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق
کوئٹہ:بلوچستان میں چھت گرنے کے باعث سے 3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے،تٖفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں لنک بادینی روڈ پر دکان کی چھت گرنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جنکی لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے علاوا ازیں بارکھان کے نواحی علاقے میں گزشتہ شام کچے مکان کی چھت گرنے سے تین بچے ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے ہیں جن میں ایک بچہ اور دو بچیاں شامل ہیں۔
Load/Hide Comments