سلیکٹڈ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،مولانا واسع

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے آج کراچی میں اسرائیل مردہ بادہ ریلی ہوگی ملین مارچ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا نیازی سرکار کو قوم پراسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے مسلط کیاگیا ہے، جمعیت علما اسلام نیازی سرکار کے مذموم مقاصد کو پور انہیں ہونے دے گی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کراچی کے عوام سلیکٹیڈ حکمرانوں کے خلاف ملین مارچ کا آغاز کر یگی اور یہ ملین مارچ حکمرانوں کے لئے ریفرنڈم ثابت ہوگا سازش کے تحت نیازی سرکار کو یہاں کے عوام پر مسلط کیا تاکہ وہ عالمی قوتوں کے مذموم مقاصد کو پورا کر سکیں مگر جمعیت علما اسلام کے ہوتے ہوئے نیازی سرکار اور عالمی دنیا برادری کا کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل کے خلاف ملین مارچ ہوگا اور یہ ملین مارچ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا، انہوں نے کہاکہ نیازی سرکار کشمیر کا سودا کرنے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے اس لئے اسے ملک و قوم پرمسلط کیاگیا ہے تاکہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے مگر ملک کے عوام اور جمعیت علما اسلام نیازی سرکار کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک میں اسلامی قوانین کو نافذ کرنے کے لئے جدوجہد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں