مچھ،کوچ اور ویگن میں تصادم، 3افراد جاں بحق 18زخمی

مچھ(نامہ نگار)مچھ کے قریب.پیر پنجہ کے مقام پر مسافر کوچ اور ویگن کے مابین تصادم جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ18مسافر زخمی ہوگئیتفصیلات کیمطابق جمعرات کر روز کوئٹہ سیمچھ جانیوالی مسافر ویگن کوئٹہ سے مسافروں کو مچھ لے کر جارہی تھی کہ پیرپنجہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور منیراحمد ولد محمد امین قوم محمدحسنی سکنہ کوئٹہ2.ہوازخان ولدحوران خان قوم مری سکنہ مچھ 3نا معلوم مسافر جاں بحق جبکہ خاتون بچوں سمیت 18افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس کے اہل کار اور سائبان ویلفیئر مچھ کی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مچھ ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مچھ ہسپتال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا#

اپنا تبصرہ بھیجیں