دکی،حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر مزید 22کوئلہ کانیں بند کردی گئیں
دکی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ کے حکم پر مائنز انسپکٹر رشید اتمانخیل اور نائب رسالدار لیویز محمد اشرف کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 22 کوئلہ کانیں حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر بند کردی۔مائنز انسپکٹر رشید اتمانخیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ غفارکول مائنز کے 12 اور ظریف خان ترین کول مائنز میں 10 کوئلہ کانیں حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر بند کردی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ابتک بند کی جانے والی کوئلہ کانوں کی تعداد 74 ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے مائنز کو فی الفور بند کیا جارہا ہے کاروائیاں مزید بھی جاری رہینگی..
Load/Hide Comments


