پسنی، مزدا ٹرک اُلٹ گیا، ڈرائیورزخمی
پسنی (نمائندہ)لیویز زرائع کے مطابق کراچی سے پسنی آنے والا ایک مزدا ٹرک مکران کوسٹل ہائی وے پر اُلٹ گیا،مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کے مقام "دل توس” چڑھائی پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا جس سے گاڑی کا ڈرائیورجاوید ساکن ملیر والا زخمی ہوا ہے جبکہ گاڑی میں سوار کلینر سمیت ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے زخمی ڈرائیور کو ایمبولینس زریعی کراچی منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ مزدا ٹرک کراچی سے خوردونوش کی اشیاء لیکر پسنی آرہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا
Load/Hide Comments