کوئٹہ سے رواں ماہ خسرہ کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں،ڈی ایچ او

کوئٹہ:ضلعی ناظم صحت کوئٹہ ڈاکٹر احمد زمان جمالی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے رواں ماہ خسرہ کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں کیسوں کی جانچ کا عمل جاری ہے،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ضلعی ناظم صحت کوئٹہ ڈاکٹر احمد زمان جمالی نے مزید کہا کہ روان ماہ کوئٹہ سے خسرہ کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں اس سلسلے میں ٹیمیں تمام متاثرہ علاقوں میں جاکر کیسوں کی جانچ کر کے متاثرہ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے اور ادویات فراہم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مجموعی طور پر اب تک چار ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی ہے، انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ایک سال سے دس سال تک کی عمر کے بچوں کو قریبی مرکز صحت یا موبائل ٹیموں سے خسرہ کا ویکسین ضرور لگوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں