وزیراعظم عمران خان اور کابینہ جھوٹوں کا گروہ ہے،احسن اقبال

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ جھوٹوں کا گروہ ہے،7ارب کی براڈ شیٹ کی ادائیگی کیوں کی گئی،1999ء سے نوازشریف کی کردار کشی ہورہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ براڈ شیٹ کمپنی کو اربوں روپے دئیے گئے ہیں،1999ء سے نوازشریف کی کردار کشی ہورہی ہے،براڈ شیٹ کمپنی کا سربراہ عمران خان کا دوست ہے،وہ جھوٹا کیس بنانا چاہتے ہیں،اڑھائی سالہ کارکردگی صفر ہے،تمام دعوے عمران خان کے جھوٹے ہیں،قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چاہتے ہیں،7ارب براڈ شیٹ کمپنی کو کیوں دیا،ان کی کارکردگی صفر ہے،قوم ان کا محاسبہ کرے گی،وزیراعظم مخالفین کے خلاف براڈ شیٹ کے معاملہ پرایک جھوٹا کیس بنانا چاہتے ہیں،وزیراعظم اور ان کی کابینہ جھوٹوں کا ٹولہ ہے،قوم کو قرضوں میں ڈبو دیا گیا ہے،پوری قوم غربت اور مہنگائی کی دلدل میں پھنس گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد قوم حکمرانوں کو ان کا اصلی چہرہ دکھائے گی#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں