تفتان بارڈر کھول کر وفاق اور صوبائی حکومت نے سنگین جرم کیا، رحیم زیارتوال

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی و سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ وفاق اور بلوچستان حکومت کی تفتان ایران بارڈر پر سنگین غلطی پر جرم کے زمرے میں آتا ہے یہ جرم کے حقدار ہیں بلوچستان حکومت نے ایران سے آنے والے زائرین کو سفارشوں کے ذریعے بغیر قرنطینہ اور ٹیسٹوں کے ملک بھر میں بھیجا گیاآج پورا ملک کورونا وائرس کے لپیٹ میں ہے عوام طبی ماہرین کے مشوروں پر عین مطابق عملدرآمد کرتے ہوئے ہی لڑی جاسکتی ہے کورونا پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے گھروں میں رہ کر اس جنگ میں سپاہی کاکردار ادا کیا جاسکتا ہے آج بڑے بڑے ممالک اس وائرس کے سامنے بے بس ہیں ا ن خیالات ا ظہا ر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری انسانیت کورونا وائرس جیسی ایک بلا کے سامنے ہے اس وباء سے اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 40ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے پیشگی اس خطرے کے حوالے سے پوری دنیا کو آگاہ کر دیا تھا تاہم اسکے باوجود صرف تین ماہ میں اس وباء نے 199سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیاچین کے غیور عوام اور ڈاکٹروں دن رات انتھک محنت سے اس وباء کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی تاہم وہاں بھی تین ہزار لوگ اس وباء کی بھینٹ چڑھ گئے انھوں نے کہا کہ امریکہ،اسپین، ایران،فرانس، اٹلی، سمیت بیشتر ترقی یافتہ ممالک بھی اس وباء کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں اور ان ممالک سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے تاہم ان ممالک نے لاک ڈاؤن اور کرفیو کے باوجو داپنے لوگوں کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز تک پہنچائی ہے ہمارا وطن پشتون بلوچ صوبہ ہے بحیثیت پاکستانی ہمارا یہ فرض ہے کہ پوری انسانیت کو لپیٹ میں لینے والی اس وباء کے خلاف جنگ میں اپنا بھی کردار ادا کریں جس کے لئے ضروری ہے کہ اس جنگ کے تمام محرکات کا بغور جائزہ لیا جائے پشتونخواملی عوامی پارٹی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو کسی خاص علاقے فرقہ اور لوگوں سے جوڑنا ٹھیک نہیں اور یہ انسانیت کے خلاف ہے وفاقی اور بلوچستان حکومت کی تفتان ایران بارڈر پر سنگین غلطی پر جرم کے زمرے میں آتا ہے یہ جرم کے حقدار ہیں بلوچستان حکومت نے ایران سے آنے والے زائرین کو سفارشوں کے ذریعے بغیر قرنطینہ اور ٹیسٹوں کے ملک بھر میں بھیجا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں