زلفی بخاری نے خواجہ آصف کو ایک ارب روپے ہرجانے کانوٹس بھیج دیا
اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کوایک ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیا، نوٹس میں زلفی بخاری نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے مجھ پر بے بنیاد الزام لگایا ہے کہ تفتان بارڈر کو زائرین کے لیے میرے ایما ء پر کھولا گیا ہے، اور لیگی رہنما نے 17مارچ کو کہا تھا کہ بارڈر کو کھولنے اور ملک میں کورونا کے پھیلاو کا زمہ دار زلفی بخاری ہیں، امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خواجہ آصف کے خلاف عدالتی کارروائی کرینگے
Load/Hide Comments