ماشکیل میں حکومتی ایمرجنسی کا نام ونشان تک نہیں، میر زابد ریکی
ماشکیل:رکن بلوچستان اسمبلی واشک میر حاجی زابد علی ریکی کا آر ایچ سی ہسپتال ماشکیل کا دورہ کیااس موقع پر ہسپتال اسٹاف سے میٹنگ کی اسٹاف نے اسپتال میں صحت کے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل حبیب الرحمن لونی تحصیلدار ماشکیل سر بلند خان ایس ایچ او ماشکیل عبدالمالک یلانزئی بھی موجود تھے۔ ایم پی اے واشک میر حاجی زابد علی ریکی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماشکیل ایک سرحدی علاقہ ہے اور یہاں پر کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایمرجنسی کا نام و نشان تک نہیں ہے ماشکیل ملک کا پسماندہ ترین تحصیل ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی اس سنگین صورتحال کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے جو کہ انتہائی خطرناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ ماشکیل آر ایچ سی اہپستال میں ادویات کا شدید فقدان ہے جبکہ ڈاکٹرز ٹیم اسکرینگ عملہ اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اور سہولیات بھی میسر نہیں ہے لوگ انتہائی خوف و ہراس کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ سرحدی علاقے ماشکیل میں کرونا وائرس کے حوالے سے فوری طور پر اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائے۔