کرونا، متاثرین میں 4ڈاکٹروں سمیت 10افراد کوئٹہ کے رہائشی ہیں
کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4ڈاکٹروں سمیت 10افراد کوئٹہ کے رہائشی نکلے جنہوں نے کوئٹہ سے باہر کوئی سفر نہیں کیا ہے ذرائع کے مطابق ایران تفتان بارڈر سے غیر روایتی راستوں سے کوئٹہ شہر آنے والے افراد کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری،ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اس وقت کوئٹہ کے شیخ زاید ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں کوئٹہ کے رہائشی متاثرہ افراد میں سے 4ڈاکٹر سمیت 10افراد شامل ہیں ذرائع کے مطابق غیر روایتی راستوں سے کوئٹہ شہر آنے والے افراد کی ضلعی انتظامیہ نے تلاش شروع کر دی ہے
Load/Hide Comments