بارکھان، شہری کے بال منڈوانے والے 4ملزمان گرفتار
دکی: ڈپٹی کمشنر بارکھان کی ہدایت پر لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے بارکھان میں شہری کے سر،مونچھ اور بھوئیں منڈوانے والے چاروں ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ڈپٹی کمشنر بارکھان قربان علی مگسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں یار محمد،ولد ملک کٹو،فیض محمدولد ملک کٹو،ہاشم ولد داد خان اور رشید ولد سید محمد شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی کے مطابق ملزمان نے دو دن قبل ڈسپنسر سردار خان کلکانی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر،بال، مونچھ اور بھوئیں منڈوائی تھیں۔سردار خان کلکانی پر انسانیت سوز ظلم کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔جس پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 7/21 درج کرلی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


